جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کی بستی ”تمبو گوٹھ”میں 17 بچوں کی پیدائش

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامشورو،کراچی (این این آئی)جامشورو میں حیدرآباد پولیس کے تحت 30 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کی بڑی اور منظم آبادی ”تمبو گوٹھ”میں گزشتہ 2 ہفتے کے دوران 17 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تمبو گوٹھ کے انتظامی سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد پیر محمد شاہ کے مطابق موٹر وے ایم نائن پر سابقہ ٹول پلازہ کے قریب گلشن شہباز کے 550ایکڑ پر بسائے گئے سیلاب متاثرین کو

دیگر ضروریات کے ساتھ مناسب طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں،جہاں حیدرآباد پولیس، سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اور سندھ حکومت کے تحت پرائیویٹ ادارے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی)کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ان کیمپوں کے عملے کے ذریعے بیشتر حاملہ خواتین یا بیماروں کو سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ تمبو گوٹھ میں اب تک 17 بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے، تمام زچہ بچہ کو صرف میڈیکل کی سہولت فراہم کی گئی بلکہ ان کی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب سندھ میں لاکھوں سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکارہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14263 مریض کا علاج کیا گیا جس کے بعد ریلیف کیمپوں میں ڈائریا کے شکار علاج کئے جانے والے افراد کی تعداد 333923 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 15181 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد یکم جولائی سے 14 ستمبر تک جلدی امراض سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 630 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سانس کے 13599 مریضوں کا علاج کیا گیا، جس کے بعد سانس کی بیماری میں مبتلا شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 457 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے 3515 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد 133719 ہوگئی ہے۔اسکے علاوہ دیگر امراض کا شکار افراد کی تعداد 428429 مریض صحتیاب ہوئے یں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے ایک مریض کا علاج کیا گیا جبکہ اب تک 134 افراد سانپ اور 683 افراد کتے کے کاٹنے کا علاج کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 1502773 افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…