منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے شیخ رشید

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکردیتا ہے، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یاڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف

فوٹو زکھچوائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر شہباز گل کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ اور ان کے سہولت کار ظلم اور بربریت کے باوجود عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں کا حوصلہ نہیں توڑ سکے ،امپورٹڈ ٹولے نے ظلم و جبر کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ کبھی بھلائی جا سکتی اور وقت آنے پر آئین و قانون ضرور اپنا راستہ بنائے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا لیکن مارے اوپر دہشتگرد ی کے مقدمات قائم کئے گئے ، جابر ٹولے کے ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت چٹان کی طرح متحد اور مضبوط ہے اور حقیقی آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔عمران خان کی ہدایت پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور امپورٹڈ ٹولے کو 25مئی کے ضمنی انتخابات کی طرح ہر حلقے سے سرپرائز ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…