بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے والد نے بھارت سے ہجرت کی، میرے دادا انتہائی غریب انسان تھے، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے،ہم ادھر ادھر دیکھتے ہیں تو قرضہ ہی ہمارا پیچھا کرتا ہے، ہم کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں،عدلیہ بحالی میں وکلا نے عظیم تحریک چلا کر مقام پایا، کسی نے پلیٹ میں رکھ کر

وکلا کوآزادی نہیں دی،75 سال گزر گئے ،آج بھی اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں،سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے، سردی آنے والی ہے اورمتاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، قوم آج مجھ سے اور کابینہ سے سوال پوچھ رہی ہے، کیا وجہ ہے آج بھی ہم غربت، بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہائوسنگ سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، وکلا کوآلائٹمنٹ لیٹرتقسیم کیے گئے ہیں،وکلا کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیرہائوسنگ مولانا واسع، اعظم نذیرتارڑ کا شکر گزارہوں، حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں نے ایسے دل خراش منظرنہیں دیکھے تھے، ایسی تباہی شائد ہی اس کرہ ارض میں نظر آئی ہو، حکومت سنبھالی توسرمنڈتے ہی اولے پڑگئے، حکومت سنبھالی تو پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پہنچا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ سے بچالیا، معاشی عدم استحکام کسی حدتک کنٹرول کرلیا ہے، مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے، 11اپریل کوحلف لیا توڈیڑھ ماہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لیے شش وپنج کا شکاررہے۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی، آئی ایم ایف نے ہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں،

گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کوتسلیم کیا تھا، کیا پاکستان اس لیے معرض وجود میں آیا تھا؟ قائداعظم،علامہ اقبال نے پاکستان کیلئے عظیم تحریک چلائی تھی،لاکھوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے تب پاکستان معرض وجود آیا،آج75سال بعد پاکستان کس مقام پرکھڑا ہے یہ ہے ایک چھبتا ہوا سوال ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب نہ بھی آتا تو معاشی صورتحال چیلنجنگ تھی، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی ابھی بھی خاموش تباہی مچا رہا ہے،

سیلاب متاثرین کیلئے پینے کا پانی چیلنج بن گیا ہے، آج شام سکھر کے راستے پانی کے ٹرک پہنچ جائیں گے، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وکلا انصاف اور قانون کی بات کرتے ہیں، ایک وقت میں نظریہ ضرورت دریافت کیا گیا، عدلیہ بحالی میں وکلا نے عظیم تحریک چلا کر مقام پایا، کسی نے پلیٹ میں رکھ کر وکلا کوآزادی نہیں دی،75 سال گزر گئے لیکن آج بھی اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں،

ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو آج ہمارے مسائل مزید گھمبیر ہوتے، جو ممالک ہم سے پیچھے وہ آج ہم سے آگے نکل گئے، 75 سال بعد آج ہم کشکول لیکر پھررہے ہیں، سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے، سردی آنے والی ہے اورمتاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، قوم آج مجھ سے اور کابینہ سے سوال پوچھ رہی ہے، کیا وجہ ہے آج بھی ہم غربت، بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بھارت سے ہم ایک دورمیں ٹیکسٹائل سیکٹرمیں کہیں آگے تھے۔

آج بھارت کی جی ڈی پی، ایکسپورٹ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، مجھ سمیت تمام طبقات جن کو تاریخ کا رخ موڑنے کی طاقت عطا کی ان سے پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے، تمام اداروں سے عام آدمی اپنے مستقبل بارے پوچھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں، خیموں میں حاملہ خواتین بھی موجود ہیں،ہم اندازہ نہیں کر سکتے متاثرین اس وقت کتنا پریشان ہے،میرے والد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور میرے دادا ایک غریب آدمی تھے،

میرے بڑوں نے پاکستان آ کر مزدوری کی اور اپنا مقام بنایا،اگر ہم کمر باندھ کر محنت کریں تو پاکستان عظیم قوم بن جائے گی،اللہ نے پاکستان کو بے شماروسائل سے نوازا ہے، ملک کی تقدیربدلنے کا فیصلہ کرنا ہو گا، سردیوں میں گیس کے حوالے سے بندوبست کرنے میں لگا ہوا ہوں،ایک دو جگہوں سے ایک کارگو ملنے کا بندوبست ہوا ہے،جب گیس سستی تھی تو ہم سوئے رہے،آج مہنگی ترین گیس ہے اور مل نہیں رہی،ہم ادھر ادھر دیکھتے ہیں تو قرضہ ہی ہمارا پیچھا کرتا ہے،

ہم کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں، ہم کسی دوست ملک کوفون کرتے ہیں تو کہتے ہیں قرضہ مانگیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے ہم آج بھی کیوں رینگ رہے ہیں،اس سوال کا جواب بطوروزیراعظم پہلے مجھے اور پھر سب کو دینا ہے، مشکل وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کا سوچنا ہو گا، سیلاب زدہ علاقوں میں گاں صفہ ہستی سے مٹ چکے،سیلاب زدہ علاقوں میں چاول، کپاس، گنا سمیت سب کچھ تباہ ہو گیا ہے، ہمیں ملک کی تقدیر بدلنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…