پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، مودی کا خط پہنچایا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ملاقات کی ہے اور انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کا خط پہنچایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ(ایم او ایف اے)کے ایک بیان کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ اور ولی عہد نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اوربین

الاقوامی پر ہونے والی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔اس ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ،نئی دہلی میں مملکت کے سفیرصالح الحسینی اور بھارتی وزیرخارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری ڈاکٹر شیلبک امبولے بھی موجود تھے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرایس جے شنکر نے شہزادہ فیصل سے الگ سے بھی ملاقات کی ہے۔اس میں دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے اوربین الاقوامی امن و سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے مل جل کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل کی قیادت میں سعودی وفد نے سعودی انڈین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔اس میں سیاست، سلامتی، ثقافتی اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وفود نے مبینہ طور پرمملکت کے ویژن 2030اور دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کے مطابق موجودہ اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مختلف گروپوں اوراعلی عہدے داروں کے درمیان گذشتہ چند ماہ کے دوران میں کئی ایک ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ڈاکٹر جے شنکر کا وزیرخارجہ کی حیثیت سے مملکت کا پہلا دورہ ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انھوں نے اس دورے کویادگارقراردیا۔

سعودی عرب اور بھارت کے وزرا خارجہ کے درمیان آخری ملاقات جولائی میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔ان میں سیاسی، سلامتی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، غذائی تحفظ، ثقافتی اور دفاعی شعبے شامل ہیں۔جے شنکر کے دورے سے قبل جمعہ کو بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت کووِڈ کی وبا کے دوران بھی قریبی رابطے میں رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…