منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی خواہش پر پاکستان کی کرکٹ کوتباہ کردیا گیا کامران اکمل پھٹ پڑے

datetime 14  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (یواین پی، این این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان 92 کے بعد کسی گرانڈ میں نہیں گئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ 40، 45 سال

سے جو سسٹم چل رہا تھا صرف ایک بندے کی خواہش پر نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی ۔ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی ۔ نئے نظام سے نئے کھلاڑی ہی نہیں آ رہے ۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ وہ 1992 کے بعد کسی گراونڈ میں نہیں گئے ۔ ان کے فیصلے سے ملک میں نئے کھلاڑی نہیں آرہے ۔ نئے سسٹم سے دو سے تین کھلاڑی مجھے نکال کر دکھادیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمارے مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں مختلف پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز تبدیلی کریں گے، شان مسعود، شرجیل خان اور شعیب ملک کو موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بینچ پر حیدر علی بیٹھا تھا، ان کو آزمانا چاہیے تھا، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا اس کی جگہ دوسروں کو ملی چاہیے۔سابق کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، تین چار سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے اسکور نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…