پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کپتان بابر اعظم کی وہ انتہائی خوبصورت شاٹ جسے نویں جماعت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب اسٹار بیٹر کی ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران

نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے بانڈری لائن تک پہنچے گی؟ بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ 2022 کے دوران ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر ڈھیروں میمز وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی مایوس کارکردگی کو نہ بخشا اور میمز کی بھرمار کردی۔ایک میم میں دکھایا گیا کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی ایک کھڑکی سے اندر جھانک رہا ہے، ویرات کا اس دوران پوچھنا ہے کہ آنٹی بابر ہے کیا، اسے یہ وقت بھی گزر جائے گا بولنا ہے۔دوسری جانب ایک میم میں بابر اعظم بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ ایشیا کپ میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمز کیوں نہیں کھیلتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…