جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدمت ملازمت میں توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بحث قبل از وقت ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین

عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہپا تھا کہ کہ نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کو تعینات کرے۔وزیر دفاع خواجہ ا?صف نے عمران خان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اس تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع بنا رہے ہیں کیوں کہ اس وقت اس موضوع پر بحث کرنا قبل از وقت ہے، آرمی چیف کی مدت میں ابھی ڈھائی ماہ کا وقت باقی ہے۔وزیر دفاع کے مطابق اس موضوع پر بات کرنا اس وقت ملک کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی دفاع کے ضامن ادارے کے سربراہ کو سیاست میں گھسیٹنا ادارے کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب چیئرمین پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری جانب اس سے بات چیت کے دروازے بھی کھولنے کے خواہش مند ہیں، عمران خان ہر صورت میں طاقت کا حصول چاہتے ہیں، اس سے ان کی ذہنی اور سیاسی پسماندگی ظاہر ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…