جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سوات میں دھماکا، 5 افراد شہید

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(آن لائن/این این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا

جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپر یشن شروع کر دیا ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع سوات میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ معصوم انسانیت کو نشانہ بنانا ایک غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلی نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ محمود خان نے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…