جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ سے آٹے کی امداد آئی ہی نہیں سوشل میڈیا پر ہونے والاپروپیگنڈا بے نقاب

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے سوشل میڈیا پر امدادی سامان کی پاکستان میں دکانوں پر فروخت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں کی کوئی امداد آئی ہی نہیں، سوشل میڈیا پر اس بارے میں خبریں جعلی ہیں۔یاد رہے کہ آٹے کی ایک امدادی بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا تھا

اور یہ تاثر دیا گیا کہ غیرملکی امدادی سامان پاکستان میں دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ تصویر کو چند گھنٹوں کے اندر اندر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو 600 سے زائد مرتبہ ٹیگ کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر یو این سیکریٹری جنرل سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے کیوں کہ امداد دکانوں پر جارہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی پوس کی پٹی آنکھوں پہ بندھی ہے ،عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے،عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اْتنی بات کریں، ”کی جائے”اور ”کیا جائے” کا وقت ختم،عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ ۔انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں،بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں،عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان جھوٹا ، انّا پرست اور خود غرض بہروپیا ہے،عمران خان فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں ،الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سْنایا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟،عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے ،عمران صاحب الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو الیکشن کمشنر کی کیا ، کس نے اور کیوں گارنٹی دی تھی ؟،امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھْپ چھْپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…