بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خاتون کو چھپ کر ملنے اور تصاویر بھیجنے کی بات آڈیو کال لیک سکینڈل: خلیل الرحمن قمر کا ردِعمل سامنے آگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی) میرے پاس تم ہو جیسے بہترین ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر ایک مقبول پاکستانی مصنف ہیں جنہیں ہمیشہ اپنے بیانات کے بعد مختلف تنازعات کا سامنا رہتا ہے۔تاہم اس مرتبہ وہ ایک خاتون کے ساتھ لیک آڈیو کال کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں جس میں وہ ایک خاتون کو شوہر سے چھپ کر اُن سے ملنے آنے اور تصاویر بھیجنے کی بات کر تے سُنائی دیئے۔

خلیل الرحٰمن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو لیک آڈیو کال سکینڈل پر اپنا پہلا اور خصوصی ردعمل دیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ’میں اس لیک آڈیو کال سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو میری تو ہین کے لیے میرے خلاف پروگرامز چلائے گئے تھے۔ان کے مطابق ایک مقبول اینکر(عامر لیاقت) نے میری توہین کی، لیکن ان کی روح کو سکون ملے کیونکہ انہوں نے بعد میں معافی مانگ لی۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں،صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت کسی نے شور نہیں کیا تھا، مجھے بدنام کرنے کیلئے اس کو دوبارہ پھیلایا کیا گیا ہے اب اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور میں اپنے خلاف ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا، اب وہ کردار کشی کر رہے ہیں، آپ آسانی سے میری آڈیو کو کسی سے بھی اسکرپٹ کر سکتے ہیں۔خلیل الرحمان قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگلی بار اگر آپ آڈیو بناتے ہیں تو براہ ِکرم آڈیو میں غیر شادی شدہ لڑکی کو شامل کریں، کم از کم ایسا تو کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…