ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عام انتخابات اسی سال ہونگے،مقتدر حلقوں میں کام شروع ہوچکا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی کلیجہ پھٹنے والا ہے اور جلد سیاسی نیاز بھی بٹے گی،بڑے بڑے شرفا ء کی چیخیں نکل چکی ہیں، وہ ادارہ جسکو پاکستان کی سب سے زیادہ فکر ہے،عوامی ردعمل سے پہلے کچھ کریگا، عام انتخابات اسی سال ہونگے،مقتدر حلقوں میں ورکنگ شروع ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جانب سے سیلاب زدگان کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کو روکوانے والے عقل کے اندھے، ذہنی پستی کے شکار اورجاہل لوگ ہیں، انکی عقل گھاس چرنے گئی ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان سیاست کر رہا ہے اب تو وہ سیلاب زدگان والوں کے لیے مدد کر رہا ہے اس پر میڈیا چینلز کو بند کرنا اور دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو اس طرف لیکر جارہے جارہے ہیں جہاں کسی کی بات پر کوئی یقین نہیں کریگا، صرف بد امنی ہر طرف منہ کھولے ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اور اب صرف بہانے کی حکومت چلا رہے ہیں، نواز شریف سے ملاقاتیں بھی اس لیے ہو رہی ہیں۔ اب ملک کیا ہونا ہے اسکے فیصلے آسمان پر ہونے ہیں لیکن ملکی حالات خراب ہوچکے ہیں، بڑے بڑے شرفا کی چیخیں نکل چکی ہیں اور ملک میں سیاسی کلیجہ پھٹنے والا ہے اور جلد سیاسی نیاز بھی بٹے گی۔ انھوں نے کہا کہ عوامی ردعمل سامنے آگیا تو کچھ نہیں بچے گا، وہ ادارہ جسکو پاکستان کی سب سے زیادہ فکر ہے وہ عوامی ردعمل سے پہلے کچھ کریگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات اسی سال ہونگے اور اس کے لیے مقتدر حلقوں میں ورکنگ شروع ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…