بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈیفنس لاہور ‘2 ملزمان کی گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) ڈیفنس سی میں دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا،مقدمہ درج، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس سی میں گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ خاتون کے

شوہر ندیم امانت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق باووالا میں دوافراد گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے۔سفاک درندوں نے اسلحہ کے زور پر میاں بیوی پراسلحہ تان لیا جبکہ ملزمان نے شوہر کے سامنے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب  کوٹ لکھپت کے علاقے میں چچا بھتیجے کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آ غاز کردیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس کے بڑے بھائی زبیر اور چچا شوکت کو اغوا کرلیا گیا۔وقوعہ کے روز چچا شوکت اور بھائی زبیر رشتہ داروں کی شادی پر جانے کے لیے کہہ کر گئے تھے اورآ ج تک واپس نہیں آ ئے ،اس دوران ہمیں نا معلوم شخص نے کال کی کہ آپ کے چچا اور بھائی کو اغوا کرلیا گیاہے ،آپ ایک کروڑ روپے کا بندوست کرو ورنہ انکو قتل کردیا جائے اور فون بند ہوگیا۔میرے بھائی اور چچا کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے فوری بازیاب کروایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…