بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی گہما گہمی ،پنجاب حکومت نے 9 ارب 69 کروڑ کے فنڈز ضائع کردئیے

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب میں جاری سیاسی گہما گہمی کے باعث پنجاب حکومت نے 9 ارب 69 کروڑ کے فنڈز ضائع کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز عالمی بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بطور قرض جاری کئے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جاری سیاسی گہمہ گہمی کے باعث صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے غیر ملکی ڈونرز کی جانب سے دئیے گئے فنڈز بھی استعمال نہیں کئے اور یہ فنڈز بھی لیبز ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے نیپرا کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا بجلی کے بلوں میں ٹیکس غیر قانونی وصول کررہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے،عوام 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پرمجبورہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قراردیا جائے۔واضح رہے کہ 24 اگست کو لاہورہائیکورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا تھا جبکہ صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ سرچارج نکال کر باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…