بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دے دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیدیا ۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں ،عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ

عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ،وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیںجو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے ،قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا توجہ مرکوز رکھے ،یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے،یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…