اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

نسیم شاہ کا ٹک ٹاک اکائونٹ دیکھ کر مداح حیران ہوگئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کا آفیشل ٹک ٹاک اکائونٹ کاپتہ لگالیا ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں جب پاکستان تقریباً میچ ہارنے ہی والا تھا مگرآخری لمحات میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے گراونڈ کا سارا منظر ہی بدل ڈالا۔

میچ ختم ہوتے ہی نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں دھواں دار پرفارمنس کی ویڈیو کلپس اور ایڈیٹس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے، اسی دوران شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکائونٹ کا پتہ لگا لیا۔نسیم شاہ نے زیادہ تر اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر مداحوں کی جانب سے ایڈیٹ کی ہوئی اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں۔کچھ مداحوں نے نسیم شاہ کو بہترین انداز سے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ کو مینیج کرنے پر سراہا جبکہ کچھ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنا اکائونٹ مینیج کرنے کے لیے باقاعدہ کسی سوشل میڈیا مینجر کو رکھنا چاہیے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹوئٹ کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم اس ہار کو اپنی طاقت بنا کر ایک بار پھر بہترین کارکردگی پیش کر یں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…