بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

میرے پاس 6لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو پاکستان بھجوا رہی ہوں ، امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کی عمر بھر کی کمائی لوٹ لی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک پر امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا ، امریکی دوشیز ہ نے کہا کہ میرے پاس 6لاکھ امریکی ڈالر کی رقم ہے جو میں آپ کو پاکستان بجھوانا چاہتی ہوں ، آپ کسٹم ڈیوٹی انتیس لاکھ پچاس ہزار (2950000 )بھیج دو ، پاکستانی شہری نے جب کسٹم ڈیوٹی ادا کی

تو امریکی دو شیزہ رفو چکر ہو گئی ، پاکستانی شہر ی نے ایف آئی اے سےشکایت کی تو پتہ چلا کہ یہ ایک پاکستانی گروہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے دھوکہ دہی، چیٹنگ اور فراڈ کرتے ہوئے اور خود کو امریکن سپیشل فورس کی فی میل افسر ظاہر کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شریب احمد ہارون کے مطابق بھکر کے رہائشی شریف کو ملزمان نے کہا کہ ہمارے پاس 6 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو بذریعہ پارسل اسلام آباد پاکستان بھجوا رہی ہوں۔ بعد ازاں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں مدعی سے مختلف اوقات میں مختلف پاکستانی بنک اکاونٹز میں 29,50,000 روپے منگوا لیے گئے. متاثرہ کی نشاندہی پر اسلام آباد E-11 سیکٹر میں چھاپہ مار کر ملزمان سکندر علی (پاکستانی)، رابرٹ (پاکستانی)، برائٹ/(پاکستانی)، چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13,14,16Peca-2016,109,419,420,468,471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان سکندر علی (پاکستانی)رابرٹ (پاکستانی) برائٹ/(پاکستانی) چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13,14,16Peca-2016,109,419,420,468,471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…