منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اروشی کیساتھ ویڈیو سامنے آنے پر بڑے بھائی کی نسیم شاہ سے پوچھ گچھ لیکن جواب کیا ملا ؟ جانئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ نے افغان بولر سے آصف علی کی ہونے والی تلخ کلامی اور بعد ازاں نسیم شاہ کے آخری اوور میں لگاتار چھکے مارنے پر گفتگو کی ہے۔ ایک انٹرویو میں نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ

جس طرح افغان بولر نے آصف علی سے بدتمیزی کی اس کے بعد نسیم نے غصے میں چھکے مارے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ میں نے وہ بات نہیں سنی لیکن نسیم نے بتایا تھا کہ جب میچ میں کراؤڈ زیادہ تو ہم کیپر سے بات کرنے کے لیے بھی زور سے بات کرتے ہیں کیونکہ بات سمجھ نہیں آتی۔نسیم شاہ کے چھکے مارنے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف گھر میں سب ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے اور سب دکھی تھے کہ پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کر دکھائے گا اور اس نے کر دکھایا۔بھارتی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا جب ہوٹل پہنچا تو مجھے تب پتہ چلا، اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتا، ایسا کوئی سین نہیں ہے۔دوسری جانب بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ نسیم کے لیے خواتین مداح کی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے، یہ سارا کچھ امی کی دعاؤں کا اثر ہے انھوں نے ہمارے لیے بہت دعا کی تھی، امی کو تو کرکٹ کا نہیں پتا تھا وہ صرف نماز قرآن پڑھتی تھیں لیکن گاؤں کے لوگ نسیم کی وجہ سے آکر امی کو مبارکباد دیتے تھے تو وہ خوش ہوتی تھیں۔دوسری جانب نسیم شاہ کے ٹرینر نے کہا کہ نسیم شاہ نے جتنی محنت کی ہے یہ سب اسی کا نتیجہ ہے، وہ دیر سے لاہور آیا تھا

اور فجر میں اٹھ کر ٹریننگ کے لیے نکلتا تھا اور شام کو گھر پہنچتا تھا۔قبل ازیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کیلئے کی گئی پوسٹ پر ردعمل بھی آگیا ۔ قومی کرکٹر کی جانب سے بھارتی ماڈل اروشی کیلئے لاعلمی کے اظہار کے بعد اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے ۔

انسٹا گرام پر اداکارہ نے کہا کہ میری ٹیم نے میرے فینز کی جانب سے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں جن کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں ، میری میڈیا سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے سے گریز کریں ۔

دوسری جانب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی مداح لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کر دیا۔بھارتی لڑکی نندنی گپتا کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے میں فائنل میں آؤں گی، پاکستان سے فرق نہیں پڑتا مجھے صرف نسیم شاہ چاہیے ‘۔مداح لڑکی کا کہنا تھا کہ

‘اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں، ان کے لیے ویزا بھی تیار کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…