منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کے باؤلر نے پہلے اوور میں 11 بالز کروا کے ریکارڈ بنا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو 171 رنز کا ٹارگٹ دیا، سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشانکا گیند کرانے کے لئے آئے، سری لنکن باؤلر فائنل کی وجہ سے نروس نظر آئے، انہوں نے ایک بال پر دس رنز دے دیے، ایک بال پر 10 رنز، 4 وائیڈ ایک نو بال کرا کر کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس طرح سری لنکا کے باؤلر نے پہلے اوور میں 11 بالز کرا کر ریکارڈ بنا دیا، واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سری لنکا کی صرف دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جب کوشل مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا تھے انہوں نے 8 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری، گھناتھیلا نے ایک رنز بنایا اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، سری لنکا کا سکور 53 ہوا تھا کہ ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا سکور 58 ہوا تو ان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، ڈاسن شانکا نے دو رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ ہسارنگا ڈی سلوا کی گری انہوں نے 36 رنز بنائے اور محمد رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر ان کا کیچ تھام کر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے راجاپکاسا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، چامیکا نے 14 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے،

اس طرح مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا نے 170 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو سری لنکا نے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…