پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

سری لنکن ڈگمگانے کے بعد سنبھل گئے،پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا

نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سری لنکا کی صرف دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جب کوشل مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا تھے انہوں نے 8 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری، گھناتھیلا نے ایک رنز بنایا اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، سری لنکا کا سکور 53 ہوا تھا کہ ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا سکور 58 ہوا تو ان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، ڈاسن شانکا نے دو رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ ہسارنگا ڈی سلوا کی گری انہوں نے 36 رنز بنائے اور محمد رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر ان کا کیچ تھام کر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے راجاپکاسا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، چامیکا نے 14 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا نے 170 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو سری لنکا نے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…