منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ ،پاکستان اور سری لنکاکا فائنل ، شاہد آفریدی نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آج فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ، گزشتہ میچ قومی ٹیم کیلئے ویک اپ کال تھی ۔ سابق آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ آج بابر اور فخر زمان بہترین رزلٹ دے گے

اور پاکستان فائنل بھی جیتے گا ، فخر زمان کی اننگ میچ میں بہت فرق ڈالتی ہے ۔ قبل ازیں سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2022 میں چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی بیٹی کو  4 ستمبر  کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران  پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔اس حوالے سے ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی سے ان کی چھوٹی بیٹی  کے  بھارتی پرچم لہرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسٹیڈیم میں پاکستان کے  جھنڈے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ان کی بیٹی نے بھارت کا جھنڈا لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کا ہجوم صرف 10 فیصد تھا جبکہ اہلیہ  لائیو کرکٹ  دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ  چھوٹی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن  تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرناچاہیے یا نہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…