ایبٹ آباد ٗ بدین (این این آئی)ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، نالوں کی بندش نے شہر کو دریا بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پانی سے فٹ پاتھ پرنالے بن گئے اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، پانی سے گاڑیاں ڈول گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔علاوہ ازیں پانی ایوب میڈیکل
کمپلیکس کے اندر داخل ہوگیا، گائنی اور بچوں کے وارڈز میں پانی جمع ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈرپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مریضوں کو وارڈز سے باہر نکالا، کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئیں۔دوسری جانب بدین کی پران ندی میں پڑنے والا پچاس فٹ چوڑا شگاف 11 روز گزرنے کے بعد بھی پْر نہ کیا جاسکا، ڈوبے ہوئے 30 دیہات میں پانی کی سطح مسلسل بلند نے لگی ،ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کا ریلا ساحلی علاقے جنگی سر اور سجن واری میں داخل ہوگیا، سرکاری اسکول اور بنیادی صحت مرکز سمیت مختلف عمارتیں زیر آب آگئیں،ایک درجن سے زائد دیہات میں بھی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی کشتیوں کے ذریعے منتقلی جاری رہی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے جان بچا کر جھمپیر کے پہاڑوں پر پناہ لینے والے تین سیلاب متاثرین شدید گرمی سے جاں بحق ہوگئے۔