اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت امریکا کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی مرمت کیلئے 45کروڑ ڈالر امداد کے اعلان پر خاموش ہے۔
یہ امداد دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی فضائیہ کے پاس موجود ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت کیلئے استعمال ہوگی۔ تاحال انڈیا کی طرف سے اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارتی اہلیت کا مظہر ہے جنہوں نے ذاتی طور پر اس امداد کے اعلان سے ایک روز قبل امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے مذکورہ پیش رفت پر ٹیلی فون پر تعمیری بات چیت کی تھی۔ حکومت کی طرف سے باقاعدہ طور پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی امور، دو دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔ انڈین وزارت خارجہ نے نہ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے اور نہ تردید کہ واشنگٹن نے ایف سولہ طیاروں کی مرمت کے لئے پاکستان کی امداد بحال کرنے کے بارے میں اسے پیشگی طور پر آگاہ کیا تھا یا نہیں۔