اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو خطاب سے نواز دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو خطاب سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کوہلی کو مین آف اسٹیلجبکہ ان کی

اہلیہ انوشکا شرما کوآئرن لیڈی کا خطاب دے دیا۔شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے ایشیا کپ میں وہ ویرات کوہلی نظر نہیں آیا تاہم جب انہوں نے افغانستان کے خلاف 50 رنز مکمل کرنے کے بعد جو بیٹنگ کی تب لگا کہ ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں نومبر 2019 کے بعد پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی ۔  ویرات کوہلی کی 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کوہلی کو مین آف اسٹیلجبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کوآئرن لیڈی کا خطاب دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…