ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں، پاکستان دوسرے ملکوں کی پیدا کردہ آلودگی سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات پورے کرنا اکیلے پاکستان کے وسائل سے ممکن نہیں، دنیا کی ذمہ داری ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے۔

ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لاڑکانہ میں سیلاب سے متاثرہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے آئے ہیں، اس ہولناک سیلاب میں 1300 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، ہزاروں زخمی ، لاکھوں گھر تباہ ہوئے، بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، سندھ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری متاثرین سے ہمدردی کیلئے یہاں آئے ہیں، آپ کی مشکلات اور تکالیف کا ادراک ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے25 ہزار روپے فی خاندان متاثرین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، اس کیلئے وفاق 70 ارب روپے فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس اندوہناک سانحہ پر آپ سب سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ماضی میں مون سون کے دوران مختلف ممالک میں بارشیں دیکھی ہیں ، ترقی یافتہ ممالک نے ماحولیات کو آلودہ کردیا ہے، صنعتوں کی وجہ سے آلودگی نے کرہ ارض کی حدت میں بڑی حد تک اضافہ کردیا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں جس سے سیلاب آ رہے ہیں، اسی صورتحال کا سامنا پاکستان کو بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار نہیں ہے لیکن دوسرے ممالک کی پیداوار کردہ آلودگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے، وہ آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے گھروں کی تعمیر ، کاشتکاروں کے نقصان کے ازالے کیلئے اسے بڑے وسائل کی ضرورت ہے تاہم اکیلا پاکستان اتنے وسائل نہیں رکھتا کہ وہ اس کا ازالہ کر سکے ،

جن ممالک نے یہ حالات پیدا کئے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کریں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والے ممالک فطرت کے خلاف اپنی جنگ بند کریں ، یہ کسی طور پر مناسب نہیں ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے حالات کا سبب بننے والی آلودگی کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جو آواز پاکستان کی ہے وہی اقوام متحدہ کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے پیدا شدہ مسائل اور تکالیف کا احساس ہے، اس کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے اور آبائو اجداد کے کاشتکاری کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے ناطے وہ کاشتکاروں کے ہونے والے نقصان کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ کوئی ایسا معجزہ ہو جائے کہ آپ کے تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہو۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متاثرین کیلئے فی خاندان 25 ہزار روپے وفاق کی طرف سے پیش کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، متاثرین کی اس نقد امداد سے کچھ نا کچھ داد رسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس دکھ درد میں شریک ہو رہے ہیں جو کہ تاریخی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کے ساتھ مل کر وفاقی اور صوبائی حکومت ایسا منصوبہ تشکیل دے گی کہ آئندہ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو اس قدر نقصان نہ پہنچے ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…