یا تو ہمارے شوہر تبدیل کرو یا حکومت سیلاب متاثرہ خاتون کی دہائی

10  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)سینئر اینکر پرسن حامد میرنے گزشتہ دنوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران ایک دُکھی، پریشان حالات کے سامنے بے بس خاتون جذباتی ہو گئیں اور حامد میر سے شوہر یا پھر حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔خاتون کا

حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں ہیں دونوں ہی برباد ہیں، ہمارے شوہر بھی ناکارہ ہیں، ہم کیا کریں، یا تو ہمارے شوہر بدلی کر کے دو يا حکومت کو تبديل کرو یا تو ہماری قسمت کو چمکاؤ۔دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کیلیے کام کرنے والی اہم رفاہی تنظیموں اور منتخب کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب متاثرہ علاقوں ابتر صورتحال سے آگاہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے مطلع کیا۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی سیلاب سے متاثر سوا تین کروڑ آبادی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد پرتگال کی کْل آبادی کے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے چاروں صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں کام کر رہی ہے اور متاثرین کو بڑے پیمانے پرپکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خشک راشن، خیمے اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…