ایجنسیوں کی اطلاع تھی کہ عمران خان 9 حلقوں میں الیکشن جیت رہے ہیں، عمران خان

9  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ، آن لائن) معروف صحافی ہارون رشید نے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو سیٹوں پر عمران خان جیت سکتے تھے، یہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کا فیصلہ ہے، ایجنسیوں نے اطلاع دی تھی کہ عمران خان جیت رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔تفصیل کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے جاری عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…