منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اماراتی حکومت نے شہریوں کو آخری وارننگ دے دی

datetime 1  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ تباہ کن بارشوں نے جہاں نظام زندگی کو متاثر کیا ہے، وہیں افواہوں کے باعث انتظامیہ شدید پریشان دکھائی دے رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی انتظامیہ کی جانب سے اب باقاعدہ طور پر شہریوں کو تنبیہہ کی جا رہی ہے کہ وہ کسی ایسی خبر کو پھیلانے میں اپنا حصہ نہ ڈالیں جو کہ ملک میں افراتفری کا باعث بنے۔انتظامیہ کی جانب سے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔مقامی سیکیورٹی ادارے ام القوواین پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ متوقع موسمی صورتحال کے پیش نظر اماراتی سوشل میڈیا پر افواہوں اور جھوٹی خبروں کا ایک طوفان برپا ہے۔

ادارے کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں پھیلانے کا مقصد عوام میں افرا تفری پھیلانا ہے یہ عمل ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ادارے کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے گا اور کمیونٹی سیکیورٹی کو ادارے نے ریڈ لائن قرار دے دیا ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ بغیر تصدیق کے موسم صورتحال سے متعلق کسی بھی قسم کی پوسٹ یہ معلومات کو شیئر نہ کی جائیں۔واضح رہے اماراتی قانون کے مطابق افواہ اور جھوٹی خبر پھیلانے پر 1 لاکھ سے 2 لاکھ رہم تک جرمانہ عائد ہوتا ہے جبکہ 2 سال قید کی سزا بھی شامل ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…