ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹرز ایشیا کپ2022 میں چھاگئے بیٹر محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں براجمان محمد نواز سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بن گئے ، شاداب بھی پیچھے نہ رہے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملانے کے بعد پاکستانی شاہین ایشیا کپ 2022 میں چھا گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں براجمان ہیں۔انہوں نے تین میچزمیں 96 کی اوسط سے 192 رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں

جنہوں نے 4 میچز میں اب تک 51.33 کی اوسط سے 154 رنز بنائے ہیں۔بھارت کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے آل رائونڈر محمد نواز سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں، انہوں نے تین میچز میں 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ان کا اکنامی ریٹ 6.51 ہے۔نواز نے دو اننگز میں 22 کی اوسط سے 43 رنز بھی بنائے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی تین میچز میں 7 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان بیسٹ بولنگ فیگرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 اوورز میں 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔دوسرے نمبر پر بھارت کے بھونیشور کمار ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں۔ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 57 گیندوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی بھی ایونٹ میں اب تک دو نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں 60 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ وہ پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف 59 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…