جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے ٹارگٹ دے دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اہم میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز بیٹنگ کے لئے آئے، حضرت اللہ زازئی نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے بولڈ کیا، رحمان اللہ گربز نے 17 بنائے اور وہ حارث رؤف کا شکار بنے،

ابراہیم زردان نے 35 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کریم جنت نے 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان نے 10 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 10 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو پھر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، ا گر افغانستان جیت جاتا ہے تو پھر اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی، اس صورت میں چاروں ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل رہیں گی۔واضح رہے کہ بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملانے کے بعد پاکستانی شاہین ایشیا کپ 2022 میں چھا گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں براجمان ہیں۔انہوں نے تین میچزمیں 96 کی اوسط سے 192 رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں جنہوں نے 4 میچز میں اب تک 51.33 کی اوسط سے 154 رنز بنائے ہیں۔بھارت کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد نواز سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں،

انہوں نے تین میچز میں 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ان کا اکنامی ریٹ 6.51 ہے۔نواز نے دو اننگز میں 22 کی اوسط سے 43 رنز بھی بنائے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی تین میچز میں 7 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیسٹ بولنگ فیگرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 اوورز میں 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر بھارت کے بھونیشور کمار ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں۔ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 57 گیندوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی بھی ایونٹ میں اب تک دو نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں 60 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ وہ پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف 59 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…