اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

موٹر سائیکل اور گاڑی خریدنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے جس کے

باعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا، تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان ہوا۔بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے موقع ملے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام جنوری 2023 سے مرحلہ وار تین ماہ بعد دوبارہ متعارف کرایا جائے گا اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…