اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن سے چوری گاڑی فیصل واوڈا کے گھر سے برآمد ہونے کی خبریں ،فیصل واوڈا کا موقف سامنے آ گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )2 دن پہلے لندن سے چوری ہونیوالی قیمتی گاڑی کراچی کے ایک گر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ یہ گاڑی تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمداللہ ہرقیمتی چیز پوری قیمت دی کر رکھتا ہوں سمیت اچھی نسل کےکتے، میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر جھوٹے ثابت ہوئے تو میرے نسلی کتوں کی صفائی کا کام سنبھال لینا!۔ ایک اور ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سن عطا تارڑ! تیرے بھگوڑے مجرم نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے میں تمہاری پوری حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا الزام ثابت کرو یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میری ہے اگر نہیں ثابت کر سکے تو عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور کسی کا باپ بھی نہیں روک سکےگا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’’عطا تارڑ تو سڑک کا سیاستدان ہے اور تمہیں پتہ ہے میں کتے بھی نسلی رکھتا ہوں سڑک کے نہیں! فیصل کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ ،الحمداللہ، الحمدللہ صرف وضاحت کے طور پر بتا رہا ہوں کہ جس گھر سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے اللہ کا احسان ہے کہ میرے گھر کا سرونٹ کوارٹر بھی اس سے بڑا ہے، اندھے آ کر دیکھ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…