منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر /اسلام آباد(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے۔جشن کے دوران نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دیکھا گیا اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا گیا۔اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ویڈیو کے ہمراہ ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔خواجہ سعد رفیق کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…