جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں ایک اورپراسرار وبا پھیلنے لگی 3 افرادہلاک

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹائن میں ایک پراسرار وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے توکومان میں پراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے،

اس بیماری کی علامات نمونیہ سے ملتی جلتی ہیں۔اب تک اس بیماری سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 61 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو تیز بخار، قے اور اسہال کی شکایت ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس بیماری کا شکار مریضوں پر نمونیہ کی دوا زیادہ کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس پراسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق ارجنٹائن کے صوبے توکومان کے ایک ہیلتھ کلینک سے ہے۔فی الوقت ماہرین کی تمام تر توجہ اسی کلینک پر ہے کیونکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد اسی کلینک میں زیرِ علاج تھے۔ اس پر اسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، جو منفی آیا ہے۔محققین تاحال یہ پتہ نہیں لگا سکے کہ کہیں توکومان کے اس بیماری سے متاثرہ خطے میں پائے جانے والے ماحولیاتی عوامل تو بیماری کے پھیلاو کی وجہ نہیں ہیں، کیونکہ بیماری کی وجوہات کا تعلق ممکنہ طور پر کسی زہر سے بھی ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ مریضوں میں موجود علامات کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ بیماری نمونیہ کی ایک قسم ہو سکتی ہے لیکن اس سے قبل یہ قسم کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…