جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بابر اور کوہلی نے ہاتھ ملا کر فارمز کا تبادلہ کر لیا، بھارتی مداح کا تبصرہ

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے دور رہنے کا مشور ہ دیا گیا۔ایشیا کپ کے آغاز سے قبل جب بھارتی ٹیم آئی سی سی گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے پہنچی تو پاکستانی ٹیم بھی موجود تھی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی،

اس موقع پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی ملاقات بھی ہوئی۔پاک بھارت ٹیموں کے دو مقبول کھلاڑیوں کی ملاقات کئی دن تک موضوع بنی رہی، دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا تاہم اسی حوالے سے میمز کے ذریعے اب کہا جا رہا ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پا رہے۔پرابشتا نامی صارف نے کہا کہ دونوں نے ہاتھ ملاکر اپنی فارمز کا تبادلہ کرلیا۔دوسری جانب کچھ صارفین بابر اعظم کی اچھی کارکردگی کے لیے دعا گو بھی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت ہانگ کانگ کے خلاف کوئی نیا بولر نہ کھلانے اور شاہنواز دھانی کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی۔ ایک انٹرویومیں سکندر بخت نے کہا کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی، ہم یہاں پروگرام میں بیٹھ کر مینجمنٹ کو گائیڈ کر رہے ہیں کہ کسی اور بولر کو کھلاؤ،گرمی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور وہ ہوگیا۔سکندر بخت نے کہا کہ مجھے اس بات کا غصہ ہے کہ یہ بہت منطقی سی بات تھی کیونکہ ہانگ کانگ جیسی ٹیم جسے پاکستان نے 28 پر آل آؤٹ کیا کیونکہ 10 رنز ہم نے انھیں اضافی دئیے، آپ نے اس ٹیم کے خلاف بھی کسی اور بولر کو موقع نہیں دیا۔یاد رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاہنواز دھانی ان فٹ ہو کر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے اور اگلے 2 روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی جبکہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…