کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم این اے کے امیدوار زاہد کلکلی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خرم شیر زمان، بلال غفار شہزاد قریشی، منور قریشی اصغر نیازی
اور یاسر بلوچ نے زاہد کلکلی کو خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لیاری نیازی چوک پرایک کارنرمیٹنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وہ جیالے جنہوں نے ہمیشہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی سیکیورٹی میں جانثار کے طور پر خدمات انجام دیئے مگر آج پیپلز پارٹی سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے پی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد کلکلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب لوٹ مار پارٹی بن چکی ہے گلیوں میں گٹروں کے ڈھکن، زکواۃ، خیرات کے پیسے تک کھا رہے ہیں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے،اب ہر گلی گلی نگر نگر عمران خان کی جیت کے نعرے لگیں گے پیپلز پارٹی اب جب لیاری میں ملی نغمے چلاتی ہے تو پرانے جیالوں کے سینہ پر نمک چھڑکنے والی صورتحال ہوتی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے لیاری کو تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم این اے کے امیدوار زاہد کلکلی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔