جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

رانا تنویر کو حلقے کا دورہ کرنےسے روک دیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو نوٹسز جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے رانا تنویر کو این اے 118 ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات کی مہم کے

دوران حلقے میں داخل ہونے اور دورہ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے ڈی سی اور ڈی پی او کو بھی رانا تنویر و دیگر عوامی عہدیداروں کا حلقے میں داخلہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ننکانہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو نوٹس بھی جاری کردیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حلقے کا دورہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 157 ملتان میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر اختر ملک کو وارننگ دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب کی امیدوار مہر بانو قریشی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…