دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما بیٹنگ کے لئے آئے، دونوں نے آتے ہی دھواں دھار بیٹنگ شروع کر دی۔ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے مارے،
وہ حارث رؤف کا شکار بنے ان کا کیچ خوشدل شاہ نے تھاما، بھارت کا مجموعی سکور 62 ہوا تھا کہ کے ایل راہول بھی ہمت ہار گئے انہوں نے 20 گیندوں پر 28 رنز ان کی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، انہیں شاداب خان کی گیند پر محمد نواز نے کیچ آؤٹ کیا۔ بھارت کی تیسری وکٹ 91 کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادیو نے 10 گیندوں پر 13 رنز بنائے ان تیرہ رنز میں دو چوکے بھی شامل ہیں، وہ محمد نواز کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی 126 کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی، رشبھ پنٹ نے 14 رنز بنائے اور انہیں شاداب خان کی گیند پر آصف علی نے کیچ آؤٹ کیا، ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رنز بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دیپک نے 16 رنز بنائے اور وہ نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 60 رنز بنائے اور آصف علی نے انہیں رن آؤٹ کیا۔ اس طرح مقررہ اوورز میں بھارت نے 181 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑی جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے
پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کا کلیہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کو اوپننگ جوڑی تبدیل کرنا ہو گی، جارح مزاج فخر زمان کو بطور اوپنر کھیلانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ذمہ داری دکھانا ہو گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنا ہو گی۔