جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

4  ستمبر‬‮  2022

لاہور(آئی ا ین پی ) سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین خان نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین

کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔ سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے انکو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف امپورٹڈ حکومت کے چمچے چیخ رہے ہیں سیلاب آ گیا ہے سیاست نہ کریں اور دوسری طرف جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو 10 ہزار روپے بھی فنڈ کیا ہے ان کو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے، اس تحریک کا حتمی مرحلہ ہے اب انتخاب یا انقلاب۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…