ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اسلام آباد کی کال کب دیگا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ بہاولپور( این این آئی ٗ آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دے گا،آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

چھ مہینوں میں حکومت کاالٹراسائونڈ ہوگیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں،سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہی دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 5ستمبربروزسوموارجسٹس امجدرفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا۔دوسری جانب بہاولپورمیں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سن لے، جتنا دبانے کی کوشش کرو گے، اتنا اور مقابلہ کروں گا، قرضے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لیکر جارہے ہیں، ایک ہی راستہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں،چیری بلاسم اور جو تمہارے پیچھے ہیں سن لو، جتنا تم مجھے ڈرانے، دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کرونگا۔ گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں، سن لو ایک کال دوں گا تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس کال کے میں قریب پہنچنے جا رہا  ہوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…