ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سینکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون شریف(این این آئی) دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، خیرپور ناتھن اور سہون ڈوب گئے، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے سبب آبادیوں کو نقل مکانی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل میں

پانی کی سطح 122.5 فٹ بلند ہوگئی، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آٹھ گھنٹوں میں مزید تین انچ کا اضافہ ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقہ مکینوں کو ہنگامی صورتحال میں علاقہ خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کردیا۔جھیل میں پانی کی سطح میں سلسل بڑھنے سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بندوں پر موجود ہیں، سامان نہ ہونے کی وجہ سے رضاکار پریشان ہیں، منچھر جھیل کے سطح میں اضافے کے بعد محکمہ آبپاشی کا عملہ غائب ہے، منچھر جھیل کی آر ڈی 50 سے 55 تک بندوں کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔اسی طرح مائینر کا مرکزی گیٹ گزشتہ دو روز قبل ٹوٹنے سے پانی کا دباو بڑھ رہا ہے، انتظامی افسران ہائی الرٹ ہیں اور بھاری مشینری مائینر کے کناروں پر موجود ہے۔ مائینر کے نواحی دیہاتوں سے مکینوں کا آشیانے چھوڑ کر نقل مکانی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مائینر کو بچانے کے لیے سیکڑوں علاقہ مکین کنارے پر موجود ہیں کیوں کہ مائینر میں شگاف سے سیکڑوں دیہات ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے۔مائینر میں شگاف پڑنے سے چار لاکھ پر آبادی پر مشتمل مٹیاری ضلعی ہیڈ کوراٹر شہر سمیت قومی شاہراہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ 2 روز میں مختلف مقامات سے شگاف پڑنے کا سلسلہ جاری ہونے سے علاقہ مکین پریشان۔ اسی طرح چھنڈن موری مٹیاری کی صورتحال خراب متعدد مقامات سے مائینر اوور فلو ہونے لگی۔دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،

5 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کی حدود میں داخل ہوگیا۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے سیلابی ریلوں کا بچا بندوں پر دبا بڑھ گیا ہے، دریائے سندھ کے الرا جاگیر، جمشید، فرید آباد، بہارو اور ایس ایم سگیوں بچا بندوں میں سیلابی ریلوں کا کٹا جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کچے کے سیلابی علاقوں سے سیکڑوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے،

سیلاب سے بے گھر ہزاروں افراد بچائو بندوں پر خیمے لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث کچے کے سیکڑوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ میں شدید طغیانی کے باعث سیکڑوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، فصلیں ڈوب گئیں اور کئی مکانات صفحے ہستی سے مٹ گئے۔ اسی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بھی ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر پر سہون کے متاثرہ علاقوں جھانگرا اور بجارا کا دورہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…