کوچی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالا کی ہائکورٹ نے ایک شخص کی طلاق کی عرضداشت رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل شادی کو ایک برائی کے طور پر دیکھتی ہے اور آزادانہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس سے بچنا چاہتی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ نے کہا کہ بھارت میں شادی کے بغیر تعلقات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو پریشان کن ہے ۔ جسٹس اے محمد مشتاق اور جسٹس تھامس نے ایک شخص کی طرف سے ازدواجی تنازعات پر دائر کی گئی اپیل خارج کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل نوجوان نسل سوچتی ہے کہ شادی ایک بوجھ ہے اور زمہ داریوں اور پابندیوں سے آزاد زندگی گزارنے کیلئے اس سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ استعمال کرو اور پھینکوکا یہ کلچر قابل مذمت ہے۔