پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رنبیر کپور کو گائے کے گوشت کو پسندیدہ قرار دینا گلے پڑ گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بھارتی معروف سینئر اداکار عامر خان کے بعد اب نوجوان جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی مشکل سے دو چار ہیں۔بھارتی سوشل میڈیا پر عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا ‘ کے خلاف مہم، بائیکاٹ اور نفرت انگیز پوسٹس پھیلا کر اسے مکمل طور پر ناکام بنانے

کے بعد اب بھارتی صارفین عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور کی فلم ‘براہماسترا’ کو فلاپ کرانے پر تْل گئے ہیں۔فلم ‘گنگو بائی’، شادی اور ماں بننے کی خبر کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت سخت مشکل کا شکار ہیں، جہاں سوشل میڈیا صارفین کو عالیہ کے شوہر چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رویے سے اختلافات ہیں اب وہیں ایک عالیہ بھٹ کا بیان اْن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا صار فین بائیکاٹ براہماسترا’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اس فلم کے خلاف مہم سمیت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جس کے بعد رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کی جانے والی عالیہ اور رنبیر کی فلم ‘براہماسترا’ نمائش سے قبل ہی مشکل میں پڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر اس بائیکاٹ کی وجہ عالیہ بھٹ کے بیان اگر لوگ مجھے یا میری فلموں کو پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں کو قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب رنبیر کپور کو ایک پرانے شو کے دوران گائے کے گوشت کو پسندیدہ غذا قرار دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…