منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان حکومت نے بجلی کی قیمت جان بوجھ کر نہیں بڑھائی، شاہد خاقان عباسی

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حکومت نے جان بوجھ کر بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی اور پیٹرول کی قیمت کم کی، جس کی وجہ سے مسائل بڑھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 4 سال معاہدوں کو توڑا اور شوکت ترین نے آخری معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ملک کو مشکل میں ڈالا۔ پی ٹی آئی نے وہ کیا جو دنیا کے امیر ترین ملک نہیں کر سکتے اور پیٹرول کی قیمت کو کم کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت جو بڑھنی چاہیے تھی وہ جان بوجھ کر نہیں بڑھائی گئی جبکہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر اکتفا کیا گیا۔ ہم بھی اگر وہی طریقہ اپناتے تو معاملات کو مزید خراب کر کے چلے جاتے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین مختلف جماعتوں میں رہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ مشکل فیصلے کیے لیکن مفتاح اسماعیل نے جس لگن سے کام کیا وہ تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حقائق سے ملکی ضروریات سے خود کو علیحدہ نہیں کر سکتے لیکن پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے۔ سابق وزیرخزانہ کی گفتگو کا مقصد ائی ایم ایف پروگرام کی منظوری حاصل نہ کرنا تھا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ سے وزیر خزانہ پنجاب نے یہ بھی پوچھا ریاست پر کیا اثر پڑے گا اور جو کچھ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ ملک سیلاب سے متاثر ہے اور ہمیں اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ یہی رہی کہ اپنی سیاست بچاؤں،

جعلی پرچے بن سکتے ہیں اس میں دیر نہیں لگتی لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ نواز شریف کے لیے کوئی اور معیار نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس نے وہی جرم کیا ہے تو سزا بھی وہی ہونی چاہیے لیکن آج وقت پرچے درج کرنے کا نہیں بلکہ متاثرین کے مسائل حل کرنے کا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم ٹیکس اس وقت پیٹرول پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…