جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، فواد چوہدری

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک یہ نہیں بتائیں گے کہ گیس اور بجلی سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے، ہم اس حکومت کی مدد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے بات کی تھی، بات کرنے سے ڈیل ختم نہیں ہوتی، اگر اس پروگرام سے متوسط طبقے کی کمر ہی توڑ دینی ہے تو ایسی شرائط ہم کیسے مان لیں؟ ۔دوسری جانب شوکت ترین کی لیک کال سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، جب پیسے نہیں ہیں تو سرپلس کہاں سے دیں گے؟۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آڈیو لیکس کو پاکستان کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کا ثبوت قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ایک منظم سازش ہے جو عمران خان سے شروع ہوکر صوبائی وزیر خزانہ تک آتی ہے ،یہ ٹولہ چار ماہ سے جاری محنت کو سبوتاژکرنے کی سازش کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ خط کا صرف ایک مقصد تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام منظور نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملکی معیشت کو تباہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی گھناؤنی سازش تھی ،عمران خان اور تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس اور سیمینارز اب ہوں گے جن میں سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…