اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کا انکشاف

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)بھارت کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے کا سہارا لے کر پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے، کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی مودی پاکستان اور کشمیریوں کی مقامی مزاحمتی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کر سکتا ہے۔

مودی حکومت اس حدتک گرگئی ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ذہنی طور پر معذور ایک شخص تبارک حسین کی گرفتاری کو استعمال کر رہا ہے جس نے حال ہی میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبورکی تھی، آزاد جموں و کشمیرمیں کوٹلی کے گاں سبز کوٹ کے رہائشی تبارک حسین کو بھارتی فوجیوں نے اس وقت گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب وہ چند روز قبل نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبور کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ پہنچ گیا تھا،اس حوالے سے رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو کنٹرول لائن کے قریب لاکر جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں اور بعد میں انہیں پاکستانی عسکریت پسند کہہ کر پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کر رہے ہیں،رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت اپنے من پسند میڈیا کے ذریعے پاکستان اورکشمیریوں کی تحریک آزادی کی بری تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کا عادی ہے اور اس نے جھوٹے بیانیے، من گھڑت شواہد اور جعلی مقابلوں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم کو تیز کردیا ہے،کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی کررہا ہے، پاکستان دشمن پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ پاکستان اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی اپنی سازشوں میں ضرور ناکام ہو گا کیونکہ پاکستانی اور کشمیری اپنے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…