منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

datetime 7  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے اچانک حملے کے بعد پاکستان نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیارے تباہ کر دیے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جانبازوں اور بھارتی طیاروں کے درمیان سخت فضائی جھڑپ ہوئی، جس میں پاکستان نے اپنی فضائی برتری کا عملی ثبوت پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے ایک بھارتی طیارہ نشانے پر آیا، اور اس کے فوراً بعد دوسرا طیارہ بھی مار گرایا گیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں ایک رافیل طیارہ بھی شامل تھا، جو بھارت نے فرانس سے حاصل کیا تھا۔ بھارتی حکومت اسے اپنی فضائی قوت کا اہم ہتھیار تصور کر رہی تھی، مگر پاکستانی پائلٹس نے دشمن کی یہ خوش فہمی دور کر دی۔

مزید معلومات کے مطابق رافیل طیارہ پاک فضائیہ کے جدید جے-10 سی جنگی طیارے نے نشانہ بنایا، جس سے یہ پیغام واضح ہو گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی حملوں میں سیالکوٹ، شکرگڑھ، کوٹلی، مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ان حملوں میں رہائشی علاقوں، عبادت گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی فضا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…