صحت اجازت دیتی تو ایسی صورت حال میں  سیلاب متاثرین کے پاس موجود ہوتا،آصف زرداری

28  اگست‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے،صحت اجازت دیتی تو ایسی صورت حال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا،

بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اللہ کی ذات پر ایمان ہے قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہونگے۔آصف علی زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کریگی،پیپلزپارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے،وفاقی حکومت بیت المال کو متحرک کرکے غریبوں کی مدد کرے۔آصف زرداری نے کہاکہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے،متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔ دوسری جانب قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرہم عوام میں گندم کے بیگز تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان زیریں اور ایوان بالا سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی،لوگوں کی ذاتی طور پر دیکھ بھال کر رہے ہیں میں بھی ایک ہفتے سے یہاں کے مختلف مقامات کا دورہ کر رہا ہوں۔

عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ نہوں نے کہاکہ مکانات گرنے سے بہت نقصان ہوا، شہر پانی میں ڈوب گئے،یہ پہلا ٹینٹ سٹی ہے،دوستوں کے تعاون سے ہمارا منصوبہ لوگوں کو بچانا ہے۔ آغا سراج درانی نے کہاکہ یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ 2010 کے سیلاب کے بعد اور 2012 کی بارشوں کے بعدیہ تیسری بار ہے جس نے ہمیں بہت مشکل میں ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ سب سے بے رحم سیلاب ہے،

سیلاب سے پورے صوبے میں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے،سندھ حکومت بہت محنت کر رہی ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کے کونے کونے کا دورہ کر رہے ہیں۔قائم مقام گورنر سندھ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان بھی یہاں آئے اور انہوں نے فضائی دورہ کیا،انہوں نے ہمارے چیئرمین کے ساتھ زیادہ تر مقامات دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں،ہم خیموں اور کھانے پینے کی اشیاپر کام کر رہے ہیں،

ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں اور ڈاکٹرز بھی ہر جگہ پر اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بہت مدد کی ضرورت ہے، آپ ہماری مدد کر سکتے ہیں،ایسے علاقے ہیں جہاں تک پہنچنے کے لیے سڑکیں نہیں ہیں، کیچڑ کی وجہ سے آپ نیچے گاڑی نہیں چلا سکتے۔ آغا سراج خان درانی نے شکارپور اور لاڑکانہ ڈویژن کی تمام انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کے علاقوں، شہروں، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں جانے کو یقینی بنائیں۔ آغا سراج درانی نے کہاکہ میں ذاتی طور پر بھی کر رہا ہوں اور ان کی ضرورت کی تمام چیزیں لے جا رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…