بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

جو ٹینٹ پہلے 7،8 ہزار کا تھا اب 14 ہزار تک کا فروخت ہونے لگا یار، بڑے ہی ایماندار اور مدد گار لوگ ہیں، فیصل قریشی پھٹ پڑے

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ملک میں آئی قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے بجائے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔فیصل قریشی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے اس ویڈیو میں ان لوگوں پر طنز اور مایوسی کا اظہار کیا ہے جو ملک میں آئی قدرتی آفت سے

متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کے اس مشکل وقت کا فائدہ اٹھا کر امدادی سامان کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مذاق اور مستی اپنی جگہ لیکن ابھی میرے ایک دوست کی کال آئی جوکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کچھ واٹر پروف ٹینٹس بھجوارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی واٹر پروف ٹینٹس کچھ دوستوں نے کچھ عرصے پہلے اپنے استعمال کیلئے بھی خریدے تھے تو اس وقت ایک ٹینٹ کی قیمت 7سے 8ہزار تھی۔انہوں نے کہا کہ لیکن جیسے ہی ٹینٹ فروخت کرنے والوں کو یہ پتہ چلا کہ ہمیں یہ سیلاب زدگان کو بھجوانے ہیں تو وہی ٹینٹ اب 12، 13، اور 14ہزار کا ملنا شروع ہوگیا ہے۔فیصل قریشی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یار، بڑے ہی ایماندار اور مدد گار لوگ ہیں۔دوسری جانب شوبز شخصیات نے پاکستانی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عملی طور پر میدان میں نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جتنی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنا حصہ ڈالے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کے مد مقابل آنے کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے وسائل کا انتظام کیا جائے ۔

سینئر اداکار قوی خان، ثمینہ احمد، نعمان اعجاز، شبیر جان،ثناء فخر، ریشم، شان، بابر علی، نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، شاہدہ منی ،سائرہ نسیم اور فیصل قریشی نے اپنے بیانات میں کہا کہ سیلاب نے سندھ، بلوچستان ،خیبر پختوانخواہ اور جنوبی پنجا ب میں تباہی مچا دی ہے اور اس وقت لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں،ان کے پاس کھانے اور پینے کے لئے وسائل نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جس قدر تباہی ہوچکی ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی دل دہل جاتا ہے ، موجودہ مشکل حالات میں صرف حکومتیں کامیاب نہیں ہو سکتیں بلکہ اس کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، جس کی جتنی بھی استطاعت ہے لوگوں کی امداد کریں اور اس کے بعد بحالی کا منصوبہ ہے جس کیلئے حکومتیںاپنے وسائل کا رخ اس طرف موڑیں۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ ہمیں بطور قوم خدا کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…