بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دوحہ (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ان کے وطن واپس پہنچتے ہی منعقد کرنے کی ہدایت کردی ۔اجلاس میں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو

سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہےدوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے رخصت کیا ۔ وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماؤں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ عبدالعزیز الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ مزید برآں زراعت ،خوراک ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعظم نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان -قطر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں قطر کے سرکردہ کاروباری اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقام 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کو سراہا اور اسٹیڈیم کی منفرد تعمیر کی تعریف کی اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے انقعاد پر قطر کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قطر کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…