منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک فوج کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا

datetime 21  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پاک فوج کے خلاف ایک اور پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، آرمی چیف کے دورہ لندن سے متعلق تمام جھوٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق قانون حرکت میں آتے ہی تمام گمراہ کن مہم کا پردہ چاک ہوگیا، ملتان کے رہائشی قانون کے طالبعلم مبین حیدر نے سچ اگل دیا، پاک فوج اور اداروں کیخلاف تضحیک آمیز پوسٹوں پر معافی مانگ لی۔

محمد مبین نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں ناسمجھی اور سیاسی وابستگی پر جو لکھا وہ درست نہیں تھا، اداروں کا احترام اور عزت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، آئندہ ایسی غلطی دھرانے سے محتاط رہوں گا۔نوجوان نے کہا کہ مستقبل میں قومی اداروں کے خلاف کسی مہم میں حصہ نہیں لوں گا، دوبارہ ایسی پوسٹ کرنے پر ادارے قانونی ایکشن لینے کے مجاز ہونگے۔ دوسری جانب افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں تحریک انصاف کے مزید کارکنوں کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں جن کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے آرمی چیف کے خلاف فیک نیوز میں ملوث شخص کا بھی پتہ چلا لیا ہے،پی ٹی آئی کے ایک سپورٹرانجینئر نوید افضل نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن کے سفارتخانے میں ہوئی تاہم سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مئی 2021 میں ہونے والے دورہ یوکرین کی ہے،محمد نوید افضل سمندر پار پاکستانی اور پنجاب کے ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور اس کو تحریک انصاف ٹویٹر اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں، آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64k لوگوں نے like اور9kلوگوں نے ریٹویٹ کیا جن میں سے اکثریت PTI کی ہے۔ فیک نیوز کو بعض بڑے اکائونٹ نے ریٹویٹ بھی کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھلائی جا رہی ہیں اور فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر ایسی افواہوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ قوم خصوصاً نو جوانوں سے ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…